سرگودہا(این این آئی)سرگودھا کے سرکاری ہسپتال میں حادثہ کے زخمی مریض کو پلستر لگنے کے باوجود ڈاکٹر کے بیڈ خالی کروانے کے لئے زہر کا ٹیکہ لگانے کی دھمکی دینے والے ڈاکٹر کے خلاف لواحقین کی درخواست پر پولیس مصروف تفتیش ہے۔ سرگودھا کے چک 81 جنوبی کے فیضان اکبر کے تایا آصف محمود کو حادثہ میں شدید زخمی ہونے پر ڈی ایچ کیو(ڈاکٹر فیصل مسعود)ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا لایا گیا۔جہاں مریض کو بازو اور ٹانگ پر پلستر لگا کر وارڈ میں داخل کیا گیا۔
جہاں رات کے ڈیوٹی ڈاکٹر حسنین طارق نے نصف رات کوحادثہ کے زیر علاج پلستر لگے مریض سے بیڈ خالی کروانے کی کوشش کی اور لواحقین کی جانب سے انکار پر حادثہ کے پلستر لگے زیر علاج مریض کو زہر کا ٹیکہ لگا کر جان سے مار دینے کی دھمکی دیتے ہوئے ناروا سلوک کیا جس پر لواحقین نے تھانہ فیکٹری ایریا پولیس کو ڈیوٹی ڈاکٹر کے خلاف کاروائی کی درخواست دی جس پر پولیس مصروف تفتیش ہے۔















































