اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) ایڈیشنل سیشن جج کے چیمبر سے دو سیب اور ہینڈ واش غائب ہونے پر نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔نجی ٹی وی 24 نیوز کے مطابق یہ واقعہ 6 دسمبر کو ایڈیشنل سیشن جج نور محمد بسمل کے چیمبر میں پیش آیا، جہاں سے کوئی شخص چپکے سے سیب اور ہینڈ واش اٹھا کر فرار ہو گیا۔
چوری کی گئی اشیا کی مالیت تقریباً ایک ہزار روپے بتائی جا رہی ہے۔ایڈیشنل سیشن جج کے ریڈر حبیب الرحمن نے نامعلوم چور کے خلاف تھانہ اسلام پورہ میں رپورٹ درج کروائی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد معاملہ مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ہے۔















































