اسلا م آباد (این این آئی)نادرا نے مختلف اہم عہدوں پر ملازمت کے خواہشمند افراد سے درخواستیں طلب کرلیں۔نادرا اعلامیہ کے مطابق یہ پوسٹس نادرا اسلام آباد، گلگت بلتستان کے دفاتر میں ہیں ،درخواست دینے کی آخری تاریخ 21دسمبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔نادرا کے مطابق ڈائریکٹر(کوالٹی مینجمنٹ )اسلام آبادکی پوسٹ کی ذمہ داریوں میں ترقیاتی اور آپریشن ٹیموں کے ساتھ ہم آہنگی، آڈٹ کا انعقاد، انتظامی رپورٹس کی تیاری، اور پیچیدہ ٹیسٹنگ ماحول میں QA ٹیموں کی نگرانی شامل ہے۔
اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ (کسٹمر سروسز ایگزیکٹو)اسلام آبادکے عہدے کی ذمہ داریوں میں اِن بانڈ اور آٹ بانڈ کالوں کو ریسیو کرنے، سوالات اور طریقہ کار کے ساتھ صارفین کی مدد کرنے، اور اعلی سروس کے معیار کو برقرار رکھنا شامل ہے۔خواہشمند امیدوار کو سائل کے مسائل سننے اور انہیں حل کرنے کی مہارت کے ساتھ اردو اور انگریزی زبانوں پر عبور لازمی ہے۔ اضافی علاقائی زبانوں سے واقفیت رکھنے والے امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی۔نادرا کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر (ویجیلنس)گلگت بلتستان کی پوزیشن کے امیدواروں کے پاس مضبوط تجزیاتی فیصلہ، فیلڈ اور دفتری کام کا انتظام کرنے کی صلاحیت، اور اندرونی اور بیرونی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ احتیاط سے ہم آہنگی کرنے کی مہارت ہونی چاہیے۔















































