راولپنڈی (این این آئی) ترجمان پاک لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ ذہنی مریض کے ٹوئٹ کو افغان اور بھارتی میڈیا نے منٹوں میں وائرل کیا۔ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ ایک ذہنی مریض نے دو دن پہلے ٹوئٹ کیا، اس ذہنی مریض کے ٹوئٹ کو افغان اور بھارتی میڈیا نے منٹوں میں وائرل کیا، یہ ذہنی مریض پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کررہا ہے، ان کی پارٹی سے پوچھیں تو کہتے ہیں ہمیں نہیں پتا ان کے ٹوئٹ کہاں سے ہوتے ہیں؟۔















































