بدھ‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2026 

فیس بک کی محبت کا بھیانک اختتام، 7 افراد موت کے گھاٹ اتار دیئے گئے

datetime 6  دسمبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پنجاب کے ضلع جہلم کے مضافاتی علاقے پرانا کوٹھا میں پیش آنے والے دل خراش واقعے نے مقامی آبادی کو شدید صدمے میں مبتلا کر دیا۔ خاندانی اختلافات اور مبینہ سوشل میڈیا دوستی کے نتیجے میں ہونے والے اس سانحے میں مجموعی طور پر 7 افراد زندگی سے محروم ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق گاؤں کی ایک نوجوان لڑکی کی چند ماہ قبل قریبی بستی کے ایک لڑکے سے فیس بک کے ذریعے دوستی ہوئی جو آہستہ آہستہ محبت میں بدل گئی۔ گھر والوں کی مخالفت کے باوجود نوجوان لڑکی چند ہفتے قبل گھر چھوڑ کر شہر آگئی اور متعلقہ لڑکے سے عدالتی شادی کرلی۔

واقعے کی خبر گھر والوں تک پہنچی تو انہوں نے لڑکے کے خاندان سے رابطہ کر کے لڑکی کو واپس گھر لانے کا کہا اور یقین دہانی کرائی کہ مناسب وقت پر اس کی رخصتی کر دی جائے گی۔ مگر لڑکی کے واپس آتے ہی صورتحال پلٹ گئی اور اہلِ خانہ اپنے کیے گئے وعدے سے پیچھے ہٹ گئے۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق شوہر اپنی بیوی کو واپس لینے کے لیے کئی بار آیا مگر ہر بار ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ پھر ایک رات وہ اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ لڑکی کے گھر داخل ہوا جہاں، مبینہ طور پر لڑکی کی مدد سے اس کے والدین اور دو بھائیوں کو قتل کر دیا گیا۔ واردات کے بعد تینوں ملزمان فرار ہوگئے۔

پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کی اور ملزمان کا سراغ لگا لیا۔ کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں لڑکی کا شوہر اور اس کے دونوں ساتھی مارے گئے جبکہ لڑکی کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محبت تا ابد


وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…