سرگودھا(این این آئی)سرگودھا میں حالات سے تنگ 35 سالہ محنت کش نے تین سالہ بیٹی سمیت نہر میں چھلانگ لگا دی جن کے ڈوب جانے پر ریسکیو آپریشن میں باپ کی نعش کو نکل کر بیٹی کی تلاش شروع کر دی گئی۔
زرائع کے مطابق سرگودھا کے قصبہ پھلروان کے قریب لوئر جہلم نہر میں حالات سے تنگ میانہ گوندل کے 35 سالہ محنت کش ارتضا نصر نے اپنی تین سالہ بیٹی حدیبہ سمیت چھلانگ لگا دی جن کے ڈوب جانے کی اطلاع پر ریسکیو 1122 نے سرچ آپریشن شروع کر کے باپ کی نعش نکال کر بیٹی کی تلاش شروع کردی اور پولیس تھانہ پھلروان اور ملکوال پولیس مصروف تفتیش ہے۔















































