پیر‬‮ ، 08 دسمبر‬‮ 2025 

21ہزار 647پاکستانی شہریوں کی بڑی تعداد غیر ملکی جیلوں میں قید ہونے کا انکشاف

datetime 6  دسمبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستانی شہریوں کی بڑی تعداد غیر ملکی جیلوں میں قید ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔قومی اسمبلی اجلاس میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ 21ہزار 647پاکستانی شہری دنیا بھر کی مختلف جیلوں میں قید ہیں۔بتایا گیا ہے کہ بھارت میں 738 پاکستانی شہری قید ہیں۔ بھارت میں قید پاکستانی شہریوں کے حوالے سے کوئی معلومات نہیں دی جا رہی کہ انھیں کس جرم میں قید کیا گیا ہے۔تحریری جواب کے مطابق سعودی عرب میں 10ہزار 745پاکستانی شہری مختلف جرائم میں قید ہیں، سعودی عرب میں قید کچھ پاکستانی شہری سزا یافتہ ہیں اور بیشتر کے مقدمات زیر سماعت ہیں۔

وزیر خارجہ نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات میں 5ہزار 297 پاکستانی شہری قید ہیں لیکن متحدہ عرب امارات میں قید پاکستانی شہریوں کے جرائم کے حوالے سے تفصیلات دستیاب نہیں۔چین میں اس وقت 652 اکستانی شہری قید ہیں۔ چین میں قید پاکستانی شہریوں میں زیادہ تر منشیات کی سمگلنگ، جعلی کرنسی کے استعمال، فراڈ یا غیر قانونی امیگریشن جیسے جرائم میں ملوث ہیں۔قطر میں 599، عمان میں 578، ملائیشیا میں 444، اٹلی میں 353، بحرین میں 218اور ترکیہ میں 190پاکستانی شہری قید ہیں۔امریکہ میں اس وقت 141پاکستانی شہری مختلف مقدمات میں قید ہیں جبکہ افغانستان میں 91پاکستانی شہری قید ہیں۔تحریری جواب میں بتایا گیا کہ بیرون ممالک قید 13ہزار 78پاکستانیوں کے مقدمات زیر سماعت ہیں جبکہ 8ہزار 569پاکستانی شہری سزا یافتہ ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات


میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…