اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اڈیالہ جیل کی سیکیورٹی مزید سخت کرتے ہوئے اس کے گردونواح کو فوری طور پر ریڈ زون قرار دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آج جیل کے اطراف کے علاقوں کی درست حدود کا تعین کرکے ریڈ زون کی حد بندی مکمل کر دی جائے گی۔اس ممنوعہ علاقے میں داخل ہونے والے تمام راستوں پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تربیت یافتہ اہلکار بڑی تعداد میں تعینات ہوں گے تاکہ حفاظتی ماحول کو یقینی بنایا جاسکے۔
اڈیالہ جیل میں اس وقت ساڑھے سات ہزار سے زیادہ قیدی موجود ہیں، جب کہ تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے علاوہ بھی متعدد قیدی ایسے ہیں جن کی نگرانی خصوصی توجہ کے ساتھ کی جاتی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس میں واضح کیا تھا کہ جیل توڑنے کی کسی بھی کوشش پر ریاست کی جانب سے سخت ردعمل دیا جائے گا۔















































