لاہور (این این آئی) لاہور میں دوران ڈیوٹی ٹک ٹاک بنانے والے پولیس اہلکار نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھے۔پولیس اہلکار شاہد اور عثمان نے دوران ڈیوٹی پولیس سٹیشن میں ٹک ٹاک ویڈیو بنائی،ٹک ٹاک ویڈیو سامنے آنے پر پولیس اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا۔اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کرنے کی رپٹ تھانہ ماڈل ٹائون میں درج کر لی گئی۔















































