اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایک معروف سویڈش یونیورسٹی نے بین الاقوامی طلبہ بشمول پاکستانی امیدواروں کے لیے اسکالرشپ کی پیشکش کا اعلان کیا ہے۔گوتھنبرگ یونیورسٹی نے 2026 کے لیے ایکسِل ایڈلر اسکالرشپ کی درخواستیں طلب کی ہیں، جو منتخب شدہ بیچلر اور ماسٹر پروگراموں میں داخلہ لینے والے بین الاقوامی طلبہ کو مکمل ٹیوشن فیس کی ادائیگی کرتی ہے۔یہ اسکالرشپ یونیورسٹی کے ان انتہائی مسابقتی اسکالرشپ پروگرامز میں شمار ہوتی ہے، اور اُن طلبہ کے لیے دستیاب ہے جو عام طور پر سویڈن میں ٹیوشن فیس ادا کرنے کے مستحق ہوں گے۔
یونیورسٹی نے وضاحت کی ہے کہ درخواست دینے والے امیدواروں کو 15 جنوری 2026 تک اپنی اسٹڈی درخواست جمع کروانی ہوگی، جبکہ فیس کی ادائیگی کی آخری تاریخ 2 فروری 2026 مقرر کی گئی ہے۔یہ ایوارڈ صرف ٹیوشن فیس کی مد میں ہے اور وظیفیہ براہِ راست یونیورسٹی کو ادا کیا جائے گا۔ آن لائن پروگرامز اس اسکالرشپ کے لیے اہل نہیں ہوں گے، تاہم جز وقتی یا فاصلہ تعلیم کے کورسز اہل قرار پائیں گے۔گوتھنبرگ یونیورسٹی، جو 1891 میں قائم ہوئی تھی، بین الاقوامی طلبہ کو اعلیٰ تعلیمی، ثقافتی اور پیشہ ورانہ مواقع فراہم کرنے والی معروف یورپی جامعات میں سے ایک ہے۔ یونیورسٹی کے مطابق، ایکسل ایڈلر اسکالرشپ کا مقصد ایسے باصلاحیت امیدواروں کی معاونت کرنا ہے جنہوں نے تعلیمی میدان میں عمدہ کارکردگی دکھائی ہو اور اپنی منتخبہ ڈسپلن کے لیے جذبہ رکھتے ہوں۔















































