اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم نے سینیٹر فیصل واوڈا کے تازہ بیان پر اپنی جماعت کا مؤقف ایکس پر جاری کیا ہے۔ شیئر کیے گئے ردِعمل میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی عوام نے بے نامی جائیدادیں، خفیہ بینک اکاؤنٹس اور پوشیدہ لین دین تو پہلے بھی دیکھے تھے، لیکن گزشتہ چند برسوں میں ملکی سیاست میں ایک نیا تماشہ سامنے آیا ہے— ’بے نامی سینیٹر‘ کا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ وہی شخص ہے جو ہر وقت ٹوٹے مائیک کی طرح شور مچاتا رہتا ہے اور جس کی سیاست کا دارومدار صرف غیر شائستہ گفتگو، دھمکیوں اور بازاری جملوں پر ہے۔ اس سینیٹر کی جانب سے استعمال کی جانے والی گھٹیا اور نامناسب زبان اس کے سیاسی معیار اور تربیت کا واضح عکاس ہے۔
ردِعمل میں نشاندہی کی گئی کہ کل تک یہی شخص عمران خان کے قدموں میں بیٹھ کر انہیں ’’والد جیسی شخصیت‘‘ قرار دیتا تھا، اور آج سیاسی تنہائی چھپانے کے لیے وہی عمران خان اور ان کے اہلخانہ پر الزام تراشی کر رہا ہے۔تحریک انصاف نے عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف غیر اخلاقی گفتگو کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے، خصوصاً اس وقت جب وہ دونوں سیاسی انتقام پر مبنی ڈھائی سو سے زیادہ مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔بیان کے مطابق عمران خان سر جھکانے کے بجائے ثابت قدم کھڑے ہیں، جبکہ مذکورہ سینیٹر ہمیشہ دوسروں کے اشاروں پر بولنے کا عادی رہا ہے۔ اس کے ہر جملے میں بدزبانی، منفی سوچ اور اندرونی خوف جھلکتا ہے۔
ایک بے نامی سینیٹر کی بیہودہ گفتگو پہ پاکستان تحریک انصاف کا ردِ عمل:
پاکستانی عوام نے بے نامی جائیدادیں سنی ہونگی، بے نامی بینک اکاؤنٹس بھی دیکھے ہیں اور بے نامی لین دین بھی بہت دیکھ چکے ہیں مگر ملک کے سیاسی کباڑ خانے سے پچھلے کچھ برس برس میں ایک نیا تماشہ بھی نکلا ہے، ایک بے…
— Sheikh Waqas Akram (@SheikhWaqqas) December 3, 2025















































