اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو یاد دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 بدستور نافذ العمل ہے۔انتظامیہ کے مطابق اس حکم کے تحت اسلام آباد میں کسی بھی طرح کے احتجاج، جلسے یا عوامی اجتماع کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ اگر کسی مقام پر کوئی غیر قانونی سرگرمی دیکھی گئی تو فوری طور پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔انتظامیہ نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ایسے کسی عمل میں شامل نہ ہوں جو قانون کی خلاف ورزی کا باعث بنے۔خیال رہے کہ ممکنہ اجتماعات اور سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر گزشتہ ماہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کی گئی تھی، جو اب بھی برقرار ہے۔















































