جمعہ‬‮ ، 05 دسمبر‬‮ 2025 

سہیل ظفر چٹھہ کا 72 گھنٹوں میں پنجاب سے منشیات کے خاتمے کا اعلان

datetime 1  دسمبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پنجاب میں منشیات کے خلاف اب تک کی سب سے وسیع کارروائی شروع کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ سی سی ڈی کے سربراہ سہیل ظفر چٹھہ نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ 72 گھنٹوں کے اندر صوبے میں منشیات کا مکمل خاتمہ کر دیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ کسی بھی منشیات فروش کے لیے کوئی سفارش قبول نہیں کی جائے گی، اور جو لوگ سفارش کریں گے اُن کے خلاف بھی قانونی کارروائی ہوگی۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے میں پھیلے منشیات کے نیٹ ورک کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے بڑے پیمانے پر آپریشن کی منظوری دے دی ہے۔ سہیل ظفر چٹھہ نے بتایا کہ تمام سپلائرز، ڈیلرز اور فروخت کرنے والوں کا ڈیٹا تیار کر لیا گیا ہے، اور مہم کا آغاز کسی بھی وقت ہو سکتا ہے۔

ان کے بقول، “ہوسکتا ہے نشہ کرنے والے موجود ہوں، لیکن منشیات کی رسائی ختم کر دی جائے گی۔”اطلاعات ہیں کہ صوبے کے ہر ضلع میں ٹارگٹڈ چھاپوں، گرفتاریوں، اور سپلائی لائن توڑنے کے لیے حکمت عملی تیار ہے۔ افسران کو حکم دیا گیا ہے کہ کوئی ملزم فرار نہ ہونے پائے۔ اعلیٰ سطح کے سپلائرز، سفارشی گروہ اور پوش علاقوں میں سرگرم نیٹ ورک بھی کریک ڈاؤن کا حصہ ہوں گے۔ تعلیمی اداروں کے قریب خصوصی کارروائیاں کرنے کی بھی ہدایات جاری ہو چکی ہیں۔سی سی ڈی کے مطابق یہ پنجاب میں منشیات کے خلاف کی جانے والی سب سے بڑی اور تیز ترین مہم ہوگی، جس کا مقصد نوجوان نسل کو اس تباہ کن لعنت سے محفوظ رکھنا ہے۔



کالم



چیف آف ڈیفنس فورسز


یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…