مانسہرہ (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن صفدر نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی رہائی کی اپیل کر دی ہے۔ ایک سوشل میڈیا ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیپٹن صفدر اور تصدق اعوان آپس میں گفتگو کر رہے ہیں، جس میں تصدق اعوان نے کیپٹن صفدر سے ان کے جیل میں طویل قیام کے تجربات کے بارے میں سوال کیا اور کہا کہ اب اڈیالہ جیل کے قیدی کو بھی چھوڑ دینا چاہیے۔ انہوں نے ضمنی طور پر عمران خان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ لڑائی معاف کر دی جائے۔
اس پر کیپٹن صفدر نے کہا کہ وہ اس بات سے مکمل اتفاق کرتے ہیں اور بیچارے کو چھوڑ دینا چاہیے کیونکہ اس کی عمر 75 یا 76 سال ہو چکی ہے اور اب وہ سیاست میں زیادہ سرگرم نہیں ہوں گے۔ کیپٹن صفدر نے زور دیا کہ چاہے عمران خان کو چھوڑا جائے یا نہ جائے، لیکن بشریٰ بی بی کو جیل میں مشکلات کا سامنا کرنے کی وجہ سے فوراً رہا کر دینا چاہیے۔















































