اسلام آباد (این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈانس پارٹیوں اور مساج سینٹروں کے نام پر فحاشی کے اڈوں کے خلاف پولیس کی بڑی کارروائی کرتے ہوئے 21 لڑکیوں سمیت 40 افراد کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ شالیمار پولیس نے ایک ہی رات میں 5 چھاپوں کے دوران 21 لڑکیاں، اور 19مرد گرفتار کرلیے۔ترجمان اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ 5 میں سے 3 قحبہ خانے ابوظہبی ٹاور میں سے پکڑے گئے ، روز پیلس اور نیچرل راکس نام مساج سینٹروں پر جسم فروشی کا دھندہ چلتا پایا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ رہائشی فلیٹس میں جسم فروشی کا دھندہ کروانے والا ملزم علی ملک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان نے اعتراف کیا کہ ڈانس پارٹیوں اور مساج سینٹروں کی آڑ میں جسم فروشی کا دھندہ چل رہا تھا۔دوسری جانب، گرفتار لڑکیوں نے کہا کہ علی ملک نامی لڑکا لڑکیوں کو 4 ہزار روپے دے کر دھندہ کرواتا ہے، گرفتار ہونے والے لڑکیوں اور لڑکوں کیخلاف تھانہ شالیمار میں مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔















































