جمعہ‬‮ ، 28 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

اسلام آباد ایئرپورٹ پر غیر ملکی طیارہ خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2025 |

اسلام آباد(این این آئی) اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر غیر ملکی ایئر لائن کا طیارہ لینڈنگ کے دوران بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق ایئر ٹریفک کنٹرولر کے بروقت اقدام نے طیارے کو بند رن وے پر لینڈنگ کرنے سے روک دیا، سعودی ایئرلائن کی پرواز نمبر 728 جدہ سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچی تھی جہاں رن وے 28 لیفٹ مرمت کیلئے بند ہے۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے رن وے 28 لیفٹ بند ہونے اور رن وے 28 رائٹ کھلے ہونے کا نوٹم بھی جاری کیا ہوا ہے، سعودی ایئرلائن کے پائلٹ نے لینڈنگ اپروچ 28 رائٹ کے بجائے 28 لیفٹ کے بند رن وے کی بنائی، کنٹرول ٹاور پر موجود ایئر ٹریفک کنٹرولر نے طیارے کے پائلٹ کو غلط رن وے پر ہونے کا بتایا۔

ذرائع نے بتایا کہ غیر ملکی ایئر لائن کا پائلٹ آخری وقت تک کہتا رہا کہ وہ ٹھیک رن وے پر ہے، ایئر ٹریفک کنٹرولر نے عین وقت پر پائلٹ کو لینڈنگ سے روک کر دوبارہ چکر لگانے کو کہا، دوسری کوشش میں سعودی ایئرلائن کے بوئنگ 777 طیارے نے درست رن وے پر لینڈ کیا۔جس وقت طیارے نے 28 لیفٹ پر لینڈنگ اپروچ بنائی اس وقت رن وے پر بڑی تعداد میں لوگ اور گاڑیاں موجود تھیں، غلط رن وے پر لینڈنگ ہو جاتی تو سنگین حادثہ پیش آسکتا تھا، سعودی ایئرلائن کے بوئنگ 777 طیارے میں سیکڑوں مسافر موجود تھے، پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔



کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)


عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…