لاہور( این این آئی)آٹھ تولے سونا اور تین لاکھ کے پرائزبانڈ چرانے والی گھریلو ملزمہ کو ساتھی سمیت کاہنہ سے گرفتار کرلیا گیا۔لاہور کے علاقہ گلبرگ میں گھریلو ملازمہ نے دو ساتھیوں سے مل کرچوری کی واردات کی،ملازمہ نے گھر سے آٹھ تولے سونا اورتین لاکھ کے پرائزبانڈ چرا لیے۔پولیس کے مطابق ملزمہ سینٹ میری کالونی میںواقع گھرمیں 2 ماہ سے کام کر رہی تھی،ملزمہ نے اپنے دیگر2 ساتھیوں سے مل کر واردات کا منصوبہ بنایا،چندروزقبل ملزمان 8 تولے سونا، 3لاکھ کے پرائزبانڈ چراکرفرار ہوگئے۔
سی سی ٹی وی میں 2 ملزمان کو بیگ میں چوری شدہ مال لے جاتے دیکھاجاسکتا ہے،گلبرگ پولیس نے خاتون ملزمہ کوجدید ٹیکنالوجی سے ٹریس کرکے کاہنہ سے گرفتارکیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزمان سے8 تولے سونا، 3 لاکھ کے پرائزبانڈ ،2موٹر سائیکلیں، 2 پستول برآمد ہوئے،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔















































