جمعہ‬‮ ، 28 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

کراچی، بیوی سے جھگڑے کے بعد شوہر بہانہ بناکر بچے کو ایران لے گیا

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2025 |

کراچی (این این آئی)میاں بیوی کا جگھڑا کے بعد شوہر بہانہ بناکر بچے کو ایران لے گیا، سندھ ہائیکورٹ نے درخواست پر وفاقی سیکرٹری داخلہ کو باپ بیٹے سے متعلق معلومات فراہم کرنے کا حکم دیدیا۔ہائیکورٹ میں بیٹے کو بہانے سے ایران لیجانے کیخلاف درخواست کی ہوئی۔ درخواست گزار فرح ظفر کے وکیل سہیل حمید ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ عدالت نے 8 ستمبر کو مرزا ظفر الحسن اور بچے کا پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم دیا تھا۔وزارت داخلہ نے عدالتی حکم پر عملدرآمد نہیں کیا۔ میرا شوہر 10 سالہ بیٹے مرزا اظفر بیگ کو اغوا کر کے لے گیا ہے۔

عدالت نے بچے کو بیلف کے ذریعے والد سے ملانے کی ہدایت کی تھی۔ عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ وفاقی وزارت داخلہ کا طرز عمل کسی طرح بھی قابل تعریف نہیں۔عدالت نے وفاقی سیکرٹری داخلہ کو حکم دیا کہ 10 سالہ بچہ اور اس کا والد کہاں ہے، عدالت کو بتایا جائے۔ اگر عدالتی حکم پر عمل نہ ہوا تو متعلقہ افسران کیخلاف کارروائی ہوگی۔



کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)


عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…