لاہور (این این آئی)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے جماعت نہم کے طلبہ و طالبات کے لیے نیا سمارٹ سلیبس جاری کر دیا ہے۔ یہ سلیبس سال 2026 کے امتحانات کے لیے نافذالعمل ہوگا۔ نیا سمارٹ سلیبس جدید تعلیمی تقاضوں اور نصاب میں اصلاحات کے پیشِ نظر تیار کیا گیا ہے، جسے لاہور تعلیمی بورڈ کی ویب سائٹ پر اپلوڈ بھی کر دیا گیا ہے۔
طلبہ و طالبات اور اساتذہ ویب سائٹ سے نیا سلیبس باآسانی ڈائو ن لوڈ کر سکتے ہیں۔ سال 2026 کے سالانہ امتحانات اسی سمارٹ سلیبس کے مطابق لیے جائیں گے۔ سمارٹ سلیبس کا مقصد طلباء کو امتحانات میں غیر ضروری دباو سے بچانا ہے۔















































