لاہور (این این آئی) پولیس نے 09 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتا رکر لیا ۔ایس پی کینٹ کی ہدایت پر ایس ایچ او شمالی چھائونی رومان اقبال نے 15کی کال پر فوری ریسپانس کیا ۔
پولیس کے مطابق ملزم افضل بچی کے والد کا دوست تھا جس نے گھر آکر بچی کو ورغلا پھسلا کر زیادتی کرنے کی کوشش کی،متاثرہ بچی کے والد سجاد کی مدعیت میں نامزد ملزم افضل کے خلاف فوری مقدمہ درج کر لیا گیا،09 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم افضل کو گرفتار کر کے مزید کارروائی شروع کر دی گئی ۔ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضانے بر وقت کاروائی پر ایس ایچ او شمالی چھانی رومان اقبال اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔















































