کوہاٹ(این این آئی)کوہاٹ کے شہری علاقہ جنگل خیل میں ناخلف بیٹے نے لوہے کا راڈ مارکر اپنے سگے باپ کو ابدی نیند سلادیا،پولیس نے چند گھنٹوں کے اندر ہی ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق پولیس سٹیشن جنگل خیل کی حدودمیں بدھ کی سہ پہر شہری علاقہ جنگل خیل میں بدقسمت بیٹے فہیم خان نے زبانی تکرار پر مشتعل ہوکر لوہے کاراڈ مار کر اپنے سگے بیٹے کے خون سے اپنے ہاتھ رنگ لئے اور باپ کوموت کے گھاٹ اتاردیا۔ پولیس سٹیشن جنگل خیل کے ایس ایچ او مسعودخان نے واقعہ کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے برق رفتاری سے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرکے مزید کارروائی اور تفتیش کے لئے پابند سلاسل کردیا ۔