منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

کراچی؛ نومولود بچی کو بلند عمارت سے پھینکا گیا، لاش گھر کی بالکونی سے برآمد

datetime 21  اکتوبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کورنگی کرسچن ٹائون میں گھر کی بالکونی میں نومولود بچی کی لاش ملی ہے گھر والوں کا کہنا ہے کہ جس وقت بچی ملی اس میں سانسیں موجود تھی اور ایسا لگ رہا تھا کہ بچی کی ولادت کچھ دیر پہلے ہی ہوئی ہے، انھوں نے بتایا کہ لگتا ہے کہ عقب میں کسی بلند گھر سے بچی کو ان کے گھرکے قریب کچرا کنڈی میں پھینکے کی کوشش کی لیکن بچی کچرا کنڈی میں گرنے کے بجائے ان کے گھر کی بالکونی میں جا گری۔تفصیلات کے مطابق پیرکی صبح زمان ٹاون تھانے کے علاقے کورنگی کرسچن ٹاوں گلی نمبر ایک میں واقع گھرکی بالکونی سے نومولود بچی کی لاش ملی ہے اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اورپولیس نے بچی کی لاش قانونی کارروائی کے لیے ایدھی ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔جس گھرکی بالکونی سے بچی ملی اس کے گھرمکین کرسٹوفرجاوید نے بتایاکہ صبح پونے سات بجے کاواقعہ ہے والدہ ملازمت پرجا رہی تھیں گھر کی بالکونی میں بچی پڑی ہوئی تھی والد باہر سے گھر میں آئے اور انھوں نے شاپنگ بیگ ہٹایا تو بچی کا سردکھنے لگا جس پرفوری علاقے کوکونسلراورمحلے داروں کوبلایا گیا۔

اس کے بعد ریسکیو ٹیم اور 15 پولیس کو کال کرکے واقعے کی اطلاع دی گئی پولیس اورریسکیوٹیم بچی کو لیکرچلی گئی، کرسٹوفرجاوید کا دعوی ہے کہ جب بچی کو شاپنگ بیگ سے نکالا گیا تواس میں سانسیں موجود تھیں اورایسا محسوس ہورہا تھا کہ بچی کی ولادت کچھ دیر پلے ہی ہوئی ہے۔انھوں نے بتایا کہ لگتا ایسا ہے کہ کسی نے بچی کوان کے گھرکے قریب کچرا کنڈی میں پھینکے کی کوشش کی لیکن بچی کچرا کنڈی میں گرنے کے بجائے ان کے گھر کی بالکونی میں جا گری،ان کا کہنا تھاکہ لگتا یہ ہی ہے کہ بچی کوان کے گھر کے عقب میں واقعے کسی بلند گھرسے پھینکا گیا ہے اوربچی اوپرسے ہی نیچے گری ہے ان کاکہنا تھا کہ جس نے بھی بچی کے ساتھ ایسی حرکت کی اسے سخت سزا دینی چاہیے۔رابطہ کرنے پرایس ایچ اوزمان ٹاوں نفیس الرحمان نے بتایاکہ مددگار 15 پولیس واقعے کی اطلاع ملنے پرموقع پرپہنچی تو پولیس کو بچی مردہ حالت میں ملی انھوں نے بتایاکہ شبہ ہے کہ بچی کو پھینکا گیا ہے لیکن یہ بات 100 فیصد درست ہے یا نہیں اس حوالے سے پولیس تحقیقات کررہی ہے۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ پولیس نے 2 مشکوک افراد کو حراست میں بھی لیا ہے جن سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے جبکہ جاں بحق نومولود بچی کا جناح اسپتال میں پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے تاکہ وجہ موت کا تعین ہوسکے۔ایس ایچ اونے بتایا کہ پوسٹ مارٹم مکمل ہونے کے بعد پولیس واقعے کا مقدمہ درج کرکے واقعے کی مختلف پہلووں پر باریک بینی سے تفتیش کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…