لاہور (این این آئی) امیر بالاج قتل کیس کے بعد درینہ دشمنی جیسے مقدمات کی تفتیش بھی سی سی ڈی کو سپرد کیے جانے کا امکان ہے،جرائم کروانے اور کرنے والے افراد کے خلاف سی سی ڈی کو گھیرا تنگ کرنے کا ٹاسک مل گیا ہے۔سی سی ڈی ذرائع کے مطابق کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کو بڑے بڑے کیسز کی تفتیش دیئے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، شہر میں گزشتہ برسوں سے قتل و غارت میں ملوث رہنے والے افراد کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا حتمی فیصلہ کیا گیا۔
سنگین جرائم بالخصوص قتل کی وارداتوں میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف مقدمات کی تفتیش سی سی ڈی کے سپرد کی جائے گی۔ایسے جرائم پیشہ افراد جو شوٹرز کے ذریعے قتل کی وارداتیں کرواتیں ہیں، ان کے خلاف بھی کارروائی سی سی ڈی کے ٹاسک میں شامل کر دی گئی۔سی سی ڈی جلد جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون کا آغاز کرنے جا رہی ہے۔























