اسلام آباد (نیوز ڈیسک)لاہور میں مذہبی جماعت کے احتجاج اور پولیس پر حملوں کے بعد اب تک گرفتار افراد کی تعداد بڑھ کر 681 تک پہنچ گئی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں صرف لاہور تک محدود نہیں رہیں بلکہ دیگر شہروں میں بھی آپریشن کا دائرہ بڑھا دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پولیس موبائل فون کال ریکارڈز اور واٹس ایپ گروپس کے ذریعے مزید مشتبہ افراد کی شناخت میں مصروف ہے۔
حکام نے مزید بتایا کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر سرگرم شرپسند عناصر کے اکاؤنٹس کی نگرانی بھی کی جارہی ہے، اور سوشل میڈیا کے ذریعے شناخت ہونے والے افراد کو بھی گرفتار کیا جارہا ہے۔