لاہور( این این آئی)درجنوں اساتذہ کے بیرون ملک یا گھر بیٹھ کر تنخواہیں وصول کرنے کاانکشاف ہوا ہے ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلمنٹری امتیاز اعوان نے نوٹس لیتے ہوئے 25اساتذہ کو مسلسل غیرحاضری پر نوکری سے برخاست کردیا۔
چار اساتذہ پر بھاری جرمانہ عائد ،ایک کو وارننگ جاری کی گئی جبکہ دو اساتذہ کا ایک سالہ اور پانچ سالہ انکریمنٹ روک لیا گیا۔چار اساتذہ کو سینشور جبکہ 8اساتذہ کو انکوائری کے بعد نوکری کرنے کا موقع فراہم کردیا گیا۔لاہور میں مسلسل غیر حاضری پر 44 اساتذہ کیلئے انکوائری کی گئی تھی۔