جمعہ‬‮ ، 10 اکتوبر‬‮ 2025 

نوجوان جوڑوں کو ورغلا کر منشیات اسمگل کروانے والا بین الاقوامی نیٹ ورک بے نقاب

datetime 9  اکتوبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے نوجوان جوڑوں کو ورغلا کر منشیات اسمگل کروانے والا بین الاقوامی نیٹ ورک بے نقاب کردیا۔اینٹی نارکوٹکس فورس نے بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ کے نیٹ ورک کے خلاف ایک اور بڑی کارروائی کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات میں ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ترجمان اے این ایف کے مطابق یہ کارروائی خفیہ انٹیلیجنس اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی، جس کے نتیجے میں منشیات اسمگلنگ میں ملوث نیٹ ورک کا سرغنہ ندیم خان گرفتار کر لیا گیا۔کارروائی کے دوران نیٹ ورک سے تعلق رکھنے والے 11 افراد کو گرفتار کیا، جن میں 4 خواتین اور ایک فارماسسٹ بھی شامل ہے۔

گرفتار نیٹ ورک غریب اور کم تعلیم یافتہ نوجوان جوڑوں کو جھوٹے خواب دکھا کر منشیات اسمگلنگ کے لیے استعمال کرتا تھا۔ ان نوجوانوں کو بیرون ملک روشن مستقبل اور پرکشش آمدنی کے جھوٹے وعدے کر کے ورغلایا جاتا تھا۔ترجمان کے مطابق نیٹ ورک منشیات کو کیپسولز کی شکل میں تیار کر کے پیٹ میں چھپانے کا طریقہ استعمال کرتا تھا تاکہ ہوائی اڈوں پر اسکینرز سے بچا جا سکے۔ملک کے مختلف ہوائی اڈوں پر اے این ایف کی سخت مانیٹرنگ کے باعث یہ نیٹ ورک بے نقاب ہوا، جہاں دو ہوائی اڈوں سے 4 نوجوان جوڑے ہیروئن سے بھرے کیپسولز سمیت گرفتار کیے گئے۔جدید تکنیکی اور ڈیجیٹل نگرانی کے ذریعے اے این ایف نے اس بین الاقوامی گروہ تک رسائی حاصل کی اور کارروائی کے دوران مزید 3 سہولت کاروں کو بھی گرفتار کر لیا۔

تفتیش کے دوران نیٹ ورک کے دیگر مفرور ملزمان کی نشاندہی ہو چکی ہے، جنہیں بہت جلد گرفتار کیا جائے گا۔ترجمان نے بتایا کہ فورس محدود وسائل کے باوجود منشیات کے بین الاقوامی نیٹ ورکس کے خاتمے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔ اے این ایف کا عزم ہے کہ پاکستان سے کسی بھی خلیجی ملک کو منشیات اسمگل نہیں ہونے دیں گے۔ منشیات کے عالمی نیٹ ورکس کے خلاف یہ جنگ جاری رہے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اوساکا۔ایکسپو


میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…