صوابی(این این آئی)صوابی کے تھانہ پرمولی کی حدود میں واقع موضع شیردرہ میں مکان کے تنازعہ پر بیٹے نے گھر میں داخل ہو کر فائرنگ کرکے اپنی والدہ کو قتل جبکہ بھائی کو شدید زخمی کردیا ۔ پولیس تھانہ پرمولی کی رپورٹ کے مطابق حبیب الرحمن سکنہ شیردرہ نے زخمی حالت میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ گزشتہ شام اہل خانہ کے ہمراہ گھر میں موجود تھے کہ اس دوران اسلحہ آتشین سے مسلح ان کا بھائی محمد عمران اور وقاص گھر میں داخل ہو گئے اور اسلحہ آتشین سے فائرنگ شروع کردی ہے جس کے نتیجے میں ان کی والدہ موقع پر جاں بحق جبکہ وہ شدید زخمی ہوگئے ، جبکہ وجہ عناد تنازعہ مکان میں بیان کی گئی ہے ، ملزمان فرار ہوگئے ۔

































