کراچی(این این آئی)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی وسطی کی عدالت نے بھانجی سے زیادتی کے کیس میں مجرم کو عمر قید کی سزا سنا دی۔عدالت نے مجرم پر ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا اور ضمانت منسوخ کر کے اسے گرفتار کر نیکا حکم دے دیا۔
پراسیکیوٹر حنا ناز کے مطابق مجرم کے خلاف مئی 2021 میں مقدمہ درج کرایا گیا تھا، متاثرہ لڑکی اپنی والدہ، بھائی اور ماموں کے ساتھ رہتی تھی۔ عدالت نے کہا کہ پراسکیوشن ملزم کے خلاف الزام ثابت کرنے میں کامیاب رہی ہے، ملزم کے خلاف میڈیکل رپورٹس بھی عدالت میں پیش کی گئیں۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔













































