پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

دفتر خارجہ کا مشتاق احمد خان کی وطن واپسی سے متعلق اہم بیان

datetime 6  اکتوبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) — وزارتِ خارجہ نے گلوبل صمود فلوٹیلا سے متعلق تازہ بیان جاری کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد خان اسرائیلی حراست میں ہیں تاہم وہ محفوظ اور صحت مند ہیں۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق، پاکستانی حکومت اپنے تمام شہریوں کی فوری رہائی اور بحفاظت وطن واپسی کے لیے سرگرم ہے۔ اس مقصد کے تحت بین الاقوامی اداروں اور دوست ممالک سے مسلسل رابطے میں ہے تاکہ کارروائی جلد مکمل ہو سکے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ قانونی تقاضوں کے مطابق مشتاق احمد خان کو اسرائیلی عدالت میں پیش کیا جائے گا، اور جیسے ہی ڈی پورٹیشن آرڈر جاری ہوگا، انہیں پاکستان واپس بھیج دیا جائے گا۔

دفتر خارجہ نے وضاحت کی کہ حکومت پہلے بھی ان پاکستانی رضاکاروں کی مدد کر چکی ہے جو فلوٹیلا سے الگ ہو کر مختلف مقامات پر اتارے گئے تھے۔ پاکستان نے ان ممالک کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے اپنے تعاون سے وطن واپسی کے عمل کو ممکن بنایا۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستانی شہریوں کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے اور توقع ظاہر کی کہ باقی افراد کی واپسی آئندہ چند دنوں میں مکمل ہو جائے گی۔

ادھر اطلاعات کے مطابق، صمود فلوٹیلا کے 137 شرکا اسرائیلی قید سے رہائی کے بعد استنبول پہنچ چکے ہیں، جہاں ان کا ائیرپورٹ پر والہانہ استقبال کیا گیا۔ رہا ہونے والوں میں امریکا، اٹلی، برطانیہ، اردن اور متعدد دیگر ممالک کے رضاکار شامل ہیں۔

تاہم تین سو سے زائد کارکن اب بھی اسرائیلی حراست میں ہیں، جن میں پاکستان کے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق، قید میں بدسلوکی کے خلاف کئی رضاکاروں نے بھوک ہڑتال بھی شروع کر دی ہے۔

دوسری جانب، اٹلی سے دس نئی کشتیوں پر مشتمل ایک اور فلوٹیلا بھی غزہ کی جانب روانہ ہو گئی ہے جو محصور فلسطینیوں کے لیے امدادی سامان لے جا رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…