جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

سال 2026 میں پہلا روزہ کب ہوگا؟ ماہرین فلکیات کی بڑی پیشگوئی

datetime 6  اکتوبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)  رمضان المبارک، جس کا مسلمانوں کو سال بھر شدت سے انتظار رہتا ہے، 2026 میں کب شروع ہوگا؟ اس حوالے سے فلکیاتی ماہرین نے ابتدائی پیشگوئی جاری کر دی ہے۔ ان کے مطابق آئندہ سال رمضان المبارک 19 فروری 2026 (جمعرات) سے شروع ہونے کا امکان ہے۔یہ پیشگوئی اماراتی فلکیاتی سوسائٹی نے اپنے ابتدائی حسابات کی بنیاد پر کی ہے۔ سوسائٹی کے چیئرمین ابراہیم الجروان کے مطابق رمضان کے آغاز میں اب تقریباً 139 دن باقی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ رمضان کا نیا چاند 17 فروری 2026 کو شام 4 بج کر 1 منٹ پر پیدا ہوگا۔

ماہرین کے مطابق اسی روز سورج غروب ہونے کے صرف ایک منٹ بعد چاند بھی غروب ہو جائے گا، جس کی وجہ سے اس دن رویتِ ہلال ممکن نہیں ہوگی۔ یہی وجہ ہے کہ پہلا روزہ جمعرات، 19 فروری کو ہونے کا زیادہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، تاہم حتمی اعلان چاند دیکھنے والی سرکاری کمیٹی کرے گی۔ابراہیم الجروان کا کہنا ہے کہ ابوظہبی میں رمضان کے آغاز پر روزے کا دورانیہ تقریباً 12 گھنٹے 46 منٹ ہوگا، جو مہینے کے اختتام تک بڑھ کر 13 گھنٹے 25 منٹ تک پہنچ جائے گا۔

اسی طرح دن کی روشنی کا دورانیہ بھی ابتدائی 11 گھنٹے 32 منٹ سے بڑھ کر آخر میں 12 گھنٹے 12 منٹ ہو جائے گا۔موسمی لحاظ سے، ماہرین نے بتایا کہ رمضان کے ابتدائی دنوں میں درجہ حرارت 16 سے 28 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا، جبکہ مہینے کے آخر تک موسمِ بہار کے آغاز کے ساتھ درجہ حرارت 19 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ابراہیم الجروان کے مطابق، اس دوران بارش کا امکان بھی موجود ہے، اور بارش کی مقدار 15 ملی میٹر سے زیادہ ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…