میانوالی(این این آئی)خون سفید ہو گیا، بھائی نے تلخ کلامی کرنے پر جواں سال کنواری بہن کو قتل کر دیا اور جائے واردات سے فرار ہو گیا، واقعات کے مطابق نواحی تحصیل عیسی خیل کے قصبہ کچہ کالو خیل میں میں 19سالہ جواں سال چھوٹی بہن کی بھائی سے کہانے پر تلخ کلامی میں ہوئی بھائی کو اس کا شدید رنج تھا اس نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب تیز دھار الہ کے پے در پے وار کر کے محو خواب بہن کو ابدی نیند سلا دیا اور جائے واردات سے فرار ہو گیا،
ایف آئی ار کے مطابق وزیراں بی بی بیوہ ربنواز نے تھانہ عیسی خیل میں درخواست گزاری کہ وہ رات کو اپنی بیٹیوں کے ہمراہ سو رہی تھی میرا بیٹا محمد رمضان نے رات کے پچھلے پہر اپنی حقیقی چوٹی بہن راحیلہ بی بی کو تیز دھار آلہ سے پے در پے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا اور جائے واردات سے فرار ہو گیا، عیسی خیل پولیس نے تعزیرات پاکستان کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔