جمعرات‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2025 

این ڈی ایم اے نے ملک کے مختلف علاقوں میں ممکنہ بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا

datetime 2  اکتوبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)این ڈی ایم اے نے ملک کے مختلف علاقوں میں ممکنہ بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ۔ این ڈی ایم اے کے مطابق اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقو ں میں 5تا7اکتوبر تک وقفے وقفے سے بارشوں کا امکان ہے،بڑے دریاں بشمول دریائے جہلم،راوی، ستلج کے بالائی علاقوں میں بھی بارشوں کا امکان ہے ۔

بیان کے مطابق خیبر پختونخواہ میں چترال، ڈیر، ہری پور، کوہاٹ، کوہستان، خیبر، کرم اور مانسہرہ میں وقفے وقفے جبکہ مہمند، نوشہرہ، مالاکنڈ، چارسدہ، ابیٹ آباد، بنوں، بونیر، ہزارہ، پشاور صوابی، وزیرستان اور ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے ۔ حکام کے مطابق ممکنہ بارشوں کے باعث دریائے سوات، پنجکوڑا اور درکابل کے بہائو میں بھی اضافہ متوقع ہے جبکہ گلگت بلتستان میں ممکنہ بارشوں کے باعث پہاڑی علاقوں میں لینڈ کے واقعات کا خدشہ ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ سے ممکنہ طور پر ٹورغرروڈ120، بٹگرام روڈ140، شانگلہ روڈ160، لوئر کوہستان روڈ180، تتہ پانی روڈ320تا360متاثر ہو سکتی ہیں ، گلگت روڈ400تا420اور ہنزہ روڈ 530 اور روندو سمیت اسکردو اور سکردو جگلوٹ روڈ کے مختلف مقامات پر بھی لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے ۔

این ڈی ایم اے نے ہدایت کی ہے کہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈز،کے خطرے کے پیشِ نظر غیر ضروری سفر سے گریز کریں ، موسم اور سڑکوں کی صورتحال سے باخبر رہنے کے لیے ریڈیو، ٹی وی اور پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ سے رہنمائی لیں ۔ حکام کے مطابق نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر تمام متعلقہ اداروں کو بر وقت معلومات کی فراہمی یقینی بنا رہا ہے ،این ڈی ایم اے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے ،مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر فوری عمل کریں اور ہنگامی حالات میں متعلقہ اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔



کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…