بدھ‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2025 

سعودیہ نے پاکستانی مسافروں کے گمشدہ سامان کا پتہ لگانے میںمدد کیلئے ایپل کا شیئر آئٹم لوکیشن متعارف کرادیا

datetime 30  ستمبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی سعودیہ نے پاکستانی مسافروں سمیت دیگر مسافروں کے گمشدہ یا تاخیر سے آنے والے بیگیج کی محفوظ طریقے سے تلاش کو یقینی بنانے کیلئے ایپل کا Find My Share Item Location فیچر متعارف کرایا ہے،جو اپنے ایئر ٹیگ یا Find My network کے ذریعے گمشدہ یا تاخیر سے آنے والے بیگیج کی باحفاظت ریکوری کو یقینی بناتا ہے۔اس اقدام کے تحت مسافر اپنے آئی فون، آئی پیڈ، یا Mac پر Find My ایپ کے ذریعے ایک محفوظ شیئر آئٹم لوکیشن لنک تیار کر سکیںگے۔اس کے بعد یہ لنک سعودیہ کے ڈیجیٹل پورٹل کے ذریعے منسلک کیا جا سکتا ہے۔

بیگیج کی باحفاظت وصولی کے بعد لوکیشن شیئرنگ خود بخود ختم ہوجائیگی،تاہم اسے خود بھی کسی بھی وقت ختم کیا جاسکتا ہے جبکہ سات یوم کے بعد لوکیشن شیئرنگ کی معیاد خود بخود ختم ہوجائیگی۔ یہ سہولت سعودی عرب جانے والے یا سعودیہ کا انتخاب کرنے والے پاکستانی مسافروں کیلئے ڈیجیٹل جدت کی فراہمی کے حوالے سے سعودیہ کے عزم کی عکاسی کرتی ہے ،اور اس کا مقصد اسمارٹ اور مسافروں کی ضرورت کے مطابق حل کے ذریعے سفر کے مجموعی تجربے کو مزید بہتر بنانا ہے۔سعودیہ گروپ کے چیف ڈیٹا اینڈ ٹیکنالوجی آفیسر عبدالغادر عطیہ کے مطابق ”ڈیجیٹل تبدیلی کے لیے اپنے عزم کے مطابق ہم جدید ٹیکنالوجی اور جدید سالوشن کے ذریعے مسافروںکے سفری تجربے کو مزید بہتر بنارہے ہیں۔ایپل کے Share Item Location فیچر کا یہ انضمام عالمی معیار کی خدمات فراہم کرنے اور ایوی ایشن انڈسٹری میں نئے معیارات قائم کرنے کے لیے ہمارے لگن کی عکاسی کرتا ہے۔

”شیئر آئٹم لوکیشن ایپل کے Find My network پر بنایا گیا ہے، جو ایک ارب سے زیادہ ایپل ڈیوائسز کا کراؤڈ سورس نیٹ ورک ہے جو بلوٹوتھ وائرلیس ٹیکنالوجی کی مدد سے قریب میں موجود گمشدہ ڈیوائسز یا آئٹمز کا پتہ لگاتا ہے اور ان کے ممکنہ مقام کی اطلاع مالک کو دیتا ہے۔ یہ پورا عمل مکمل طور پر انکرپٹڈ اور گمنام ہے،سو ایپل یا فائنڈ مائی نیٹ ورک ایکسیسری مینوفیکچررز بھی کسی آئٹم کا مقام یا معلومات حاصل نہیں کرسکتے ۔مسافر یہ فیچر ایسے آئی فون پر استعمال کرسکتے ہیں جو iOS 18.2, iPadOS 18.2, یا macOS 15.2 یا بعد کے ورژن کے مطابق اپ ڈیٹ ہوں۔اس اقدام سے پاکستانی مسافروں کی ایک بڑی تعداد کو فائدہ پہنچے گا ،جو اکثر حج و عمرہ،کاروباری دوروں اور ذاتی نوعیت کے سفر کیلئے سعودیہ کا انتخاب کرتے ہیں۔



کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…