بدھ‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2025 

بانی پی ٹی آئی نے علیمہ خانم کو پارٹی معاملات میں مداخلت سے روک دیا

datetime 30  ستمبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے اطلاعات کے مطابق اپنی بہن علیمہ خان کو پارٹی معاملات میں اثرانداز ہونے سے روک دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے دو اہم رہنماؤں نے چند روز قبل عمران خان سے ملاقات کے دوران علیمہ خان کے کردار پر شکایت کی تھی۔ دونوں رہنماؤں نے مؤقف اختیار کیا کہ انہیں اصل حقائق کے بجائے مختلف انداز میں بات پہنچائی جاتی ہے۔

اطلاعات کے مطابق رہنماؤں نے عمران خان کو بتایا کہ چونکہ آپ کی ہم سے ملاقاتیں نہیں ہو رہیں، اسی باعث غلط فہمیاں پیدا ہو رہی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ علیمہ خان نے خیبرپختونخوا حکومت کے حوالے سے آپ کو درست معلومات فراہم نہیں کیں۔ اسی پس منظر میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی عمران خان سے ملاقات کا مقصد بھی یہ غلط فہمیاں دور کرنا تھا۔یاد رہے کہ چند ماہ قبل علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ سے اختلافات کی خبروں کی تردید کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ سلمان اکرم راجہ نہ صرف ان کے وکیل ہیں بلکہ خاندان کے فرد کی طرح سمجھے جاتے ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی تھی کہ ان کے اور راجہ صاحب کے درمیان کسی قسم کی تلخی یا سخت جملوں کا تبادلہ نہیں ہوا اور یہ محض افواہیں ہیں۔



کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…