اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

علیمہ خان کو پیش نہ کرنے پر جج برہم، ایس ایچ او اور اے ایس آئی کو چھ ماہ قید کی سزا سنادی

datetime 29  ستمبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)انسداد دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان کو پیش نہ کرنے پر ایس ایچ او صادق آباد اور اے ایس آئی کو چھ ماہ قید کی سزا سنادی، دونوں کے معافی مانگنے پر عدالت نے فیصلہ واپس لے لیا۔پیر کو اے ٹی سی راولپنڈی میں جج امجد علی شاہ نے علیمہ خان کیخلاف 26 نومبر صادق آباد احتجاج کیس پر سماعت کی جج نے علیمہ خان کے عدالت میں پیش ہونے کے نوٹسز کی تعمیل نہ کرانے پر سخت ترین نوٹس لیا اور ایس ایچ او تھانہ صادق آباد اور اے ایس آئی تعمیلی کو 6 چھ ماہ قید کی سزا سنادی۔

ایس ایچ او اور اے ایس آئی کے معافی مانگنے پر جج نے سزا واپس لی۔ ایس ایچ او نے کہا کہ تھانہ محرر تبدیل ہوا جس کے سبب علیمہ خان کو پیش کرنے کے حکم کی تعمیل نہ ہوسکی۔عدالت نے ایس ایچ او ندیم عباس اور اے ایس آئی شکیل کا عذر قبول کرتے ہوئے معافی منظور کرلی اور علیمہ خان کے خلاف سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی کردی۔عدالت نے علیمہ خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر چالان کی نقول تقسیم کی جائینگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…