اتوار‬‮ ، 28 ستمبر‬‮ 2025 

لاہور میں ماں اور بھائی بہنوں کے قاتل کو 100 سال کی سزا

datetime 27  ستمبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) لاہور کے علاقے گجومتہ میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں پولیس کو اطلاع ملنے پر دو منزلہ مکان سے خون میں لت پت چار لاشیں ملیں جبکہ ایک کم عمر لڑکا زندہ بچ گیا، جس نے ہی یہ اطلاع اہلکاروں کو دی۔

ابتدائی معلومات کے مطابق کمرے کی دہلیز پر 21 سالہ نوجوان کی لاش پڑی تھی جسے کان کے قریب گولی ماری گئی تھی۔ دیگر تین لاشیں ایک کمرے کے اندر پلنگ پر موجود تھیں۔ ان میں لڑکے کی والدہ اور 8 سالہ گود لی ہوئی بہن شامل تھیں، دونوں کو سر میں گولیاں لگی تھیں۔ چوتھی لاش بڑی بہن کی تھی جس کے سینے میں گولیاں پیوست پائی گئیں۔پولیس کے مطابق واقعے کے وقت 14 سالہ علی زین، جو مقتولین کا بیٹا اور بھائی ہے، قریبی دوسرے گھر میں سو رہا تھا۔ علی نے بیان دیا کہ صبح سویرے ایک ہمسائے نے آ کر بتایا کہ ان کے گھر کے دروازے کھلے ہیں۔ جب وہ وہاں پہنچا تو اس نے اپنے اہلِ خانہ کو مردہ حالت میں پایا۔چونکہ واقعے کا کوئی براہِ راست عینی شاہد موجود نہیں تھا، پولیس نے شواہد اکٹھے کرنے کے لیے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کو طلب کیا اور تفتیش کا آغاز کر دیا۔



کالم



مئی 2025ء


بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…