جمعہ‬‮ ، 26 ستمبر‬‮ 2025 

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارش سے متعلق بڑی پیشگوئی کردی

datetime 26  ستمبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کردی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں (آج)جمعے کو موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم بعض بالائی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی گئی ہے، سیلاب متاثرہ سندھ اور پنجاب میں رواں ہفتے موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش متوقع ہے جب کہ اسلام آباد اور گردونواح میں بارش کا 40فیصد امکان ہے۔(آج)جمعہ کواسلام آباد میں موسم گرم اور خشک رہے گا، خیبر پختونخوا میں تیزہواں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے جب کہ بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، (آج) جمعہ کوپنجاب بھر میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔موسم کا احوال بتانے والوں نے کہا کہ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا جب کہ گلگت بلتستان میں بارش جب کہ کشمیر میں خشک موسم متوقع ہے۔

دوسری جانب سوات کی حسین وادی کالام کے پہاڑوں پر موسم سرما کی پہلی برفباری ہوئی، جس کے بعد بالائی سیاحتی مقامات مالم جبہ، مدین، ماندم اور بحرین میں سردی کی شدت بڑھ گئی ہے۔ادھر مرکزی شہر مینگورہ اور گردونواح میں تیز بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ہے، کچھ مقامات پر بارش کا پانی سڑکوں پر جمع ہوگیا اور سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں، جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔تاہم دلفریب موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے سیاحوں کی آمد کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔ تمام سڑکیں آمدورفت کے لیے کھلی ہیں اور سیاح بآسانی ان علاقوں کا رخ کرسکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



1984ء


یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…