جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

کسی کو پنجاب کے لوگوں کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھنے دوں گی، اگرصوبے پر کوئی انگلی اٹھے گی تو توڑ دوں گی، وزیراعلیٰ مریم نواز

datetime 25  ستمبر‬‮  2025 |

ڈیرہ غازی خان (این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بلاول بھٹو زرداری کا نام لیے بغیر ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک باعزت شخص کہہ رہا ہے کہ حکومت دنیا سے اپیل کیوں نہیں کرتی کہ اللہ کا واسطہ ہمیں پیسے دے دو مگر ان کو کہنا چاہتی ہوں یہ مشورے اپنے پاس رکھیں ،نوازشریف کی بیٹی ہوں، امداد کے لیے ہاتھ نہیں پھیلاؤں گی، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے 10 ہزار روپے سے سیلاب متاثرین کا کچھ نہیں بنے گا۔

بدھ کو یہاں الیکٹرک بس منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں تاریخ کا بدترین سیلاب آیا، 4 ماہ سے مسلسل بارشیں ہو رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہماری اتحادی ہے لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے، انہوں نے پنجاب میں سیلاب کے معاملے پر سیاست کی، صدر آصف زرداری میرے بڑے اور بلاول میرے چھوٹے بھائی ہیں، سندھ میں کوئی آفت آتی ہے تو پنجاب ساتھ کھڑے ہوتے ہیں، سندھ کا کیا حال ہے، ابھی اس پر بات نہیں کرنا چاہتی۔انہوںنے کہاکہ پنجاب میں سیلاب آیا ہے تو بات ہورہی ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے امداد دی جائے، سیلاب متاثرین کے لیے بی آئی ایس پی کے 10ہزار روپے سے کچھ نہیں بنے گا، مریم نواز نے سیلاب متاثرین کو 10 ہزار روپے نہیں دینے بلکہ ان کو 10 لاکھ روپے دینا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ روز مفت مشورے آرہے ہیں کہ دنیا سے امداد کیوں نہیں مانگ رہے کیوں دنیا کے آگے ہاتھ نہیں پھیلا رہے، میں نواز شریف کی بیٹی ہوں، امداد کے لیے ہاتھ نہیں پھیلاؤں گی، کوئی خود دار شخص کیسے کسی کے آگے ہاتھ پھیلاسکتا ہے، ہم کب تک دوسروں کے سامنے ہاتھ پھیلاتے رہیں گے۔انہوںنے کہاکہ بہت ہی آسان حل نکالا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے لوگوں کو 5،5 یا 10،10 ہزار روپے دے دو، جس کا لاکھوں کا نقصان ہوگیا جن کے گھر گرگئے، جن کی فصلیں تباہ ہوگئیں ان کا اس 10 ہزار سے کیا ہوگا، میں سب کے گھر تعمیر کرنا چاہتی ہوں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے بلاول بھٹو زرداری کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے مشورے اپنے پاس رکھیں، پنجاب خود معاملات سنبھال لے گا، ہمیں جو این ایف سی سے اربوں، کھربوں روپے ملتے ہیں، وہ کس لیے ہیں اگر صوبوں نے وہ پیسے عوام پر خرچ نہیں کرنے تو وہ کیا صرف بینک میں رکھنے کے لیے ہیں؟انہوں نے کہا کہ بار بار جنوبی پنجاب کی بات کرکے لکیر کھینچنے کی کوشش کی جاتی ہے، جنوبی پنجاب کی لکیر کھینچنے والے ہم میں سے نہیں، ماضی میں جنوبی پنجاب کے علاقے صرف وعدوں پر گزارا کرتے تھے، مگر ہم جنوبی پنجاب میں عملی کام کررہے ہیں، پنجاب کے تمام شہروں کو یکساں ترقی کے موقع فراہم کیے جارہے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ جنوبی پنجاب کے سیلاب زدگان کے ریلیف کے لیے ہرممکن اقدامات کیے، سیلاب متاثرین کو ٹینٹ، تیار کھانا، راشن فراہم کیا گیا، جنوبی پنجاب میں سیلاب کے دوران بھی وزرا نے بہت کام کیا۔انہوں نے کہا کہ میں حلفاً یہ بات کرتی ہوں کہ وزیراعظم شہباز شریف سے ایک روپیہ نہ لیا ہے اور نہ مانگا ہے، میں تو یہ بھی نہیں کہہ سکتی کہ کسی کو کسی کارڈ کے ذریعے پیسے بھیج دیے ہیں، اب کشتی پکڑو اور اپنا بندوبست خود کرکے آجاو۔مریم نواز نے کہا کہ جہاں کارڈ کے ذریعے پیسے دینے ہوتے ہیں وہ بھی مریم نواز کررہی ہے لیکن یہ پیسہ ان کو نہیں جاتا جو کچھ نہیں کرتے اور گھر بیٹھے مہینے کے پیسے وصول کررہے ہوتے ہیں بلکہ ان کو جارہا ہے جو پورا مہینہ محنت مزدوری کرتے ہیں مگر بچوں پر خرچ کرنے کے لیے ان کے پاس پیسہ نہیں ہوتا، یہ راشن کارڈ ان کو دیا جارہا ہے۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…