کراچی(این این آئی)شہر قائد میں بن قاسم پولیس نے پورٹ قاسم سے پنجاب جانے والی پارکو لائن سے تیل چوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔مقدمہ اسسٹنٹ سیکیورٹی آفیسر اسد اقبال کی مدعیت میں بجرم دفعات 462 بی اور 462 سی کے تحت درج کیا گیا۔مقدمہ پلاٹ کے مالک سمیت دیگر نامزد و نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے۔
مدعی کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں کے ہمراہ پارکو لائن کی حفاظت کے لیے راؤنڈ پر تھا کہ ایک پلاٹ پر گئے تو ہمیں شک ہوا جب اندر جا کر دیکھا تو پلاٹ کے کونے میں ایک گڑھا کیا ہوا تھا جہاں بیلچے اور دیگر سامان موجود تھا جس پر فوری طور پر مدد گار 15 کو اطلاع دی گئی۔ٹیکنیکل اسٹاف نے چیک کیا تو گڑھے میں 6 فٹ لمبائی میں سرنگ اور پائپ لائن کے ساتھ ہائی پریشر کلیمپ لگے پائے گئے جبکہ کئی فٹ لمبا پائپ بھی لگا ہوا پایا گیا۔تاہم چلتی ہوئی لائن سے ملزمان کا لگایا ہوا کلیمپ لائن سے اتارنے میں کسی بڑے حادثہ کا اندیشہ ہو سکتا ہے تاہم مین لائن کی سپلائی کو بند کر لگایا گیا کلیمپ ہٹا کر سیفٹی کلیمپ لگایا جائیگا۔