لاہور (این این آئی) آن لائن غیرقانونی ادویات کی فروخت کے معاملے پر چیئرمین ڈرگ کورٹ نے ملزم حکیم شہزاد کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔عدالت کی جانب سے حکیم شہزاد کو نوٹس جاری کر کے آج طلب کیا گیا تھا تاہم وہ پیش نہ ہوئے، ان کی عدم حاضری پر عدالت نے سخت نوٹس لیتے ہوئے انہیں 24ستمبر کو دوبارہ طلب کر لیا ۔
عدالت میں حکیم شہزاد کے بیٹے نے پیش ہو کر ان کی جانب سے حاضری مکمل کروائی جبکہ ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ادویات بیچنے کا لائسنس موجود ہے، جلد عدالت میں پیش کر دیا جائے گا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام متعلقہ دستاویزات اور لائسنس پیش کرنے کی ہدایت کر دی، کیس کی مزید سماعت 24 ستمبر کو ہو گی۔