بدھ‬‮ ، 24 ستمبر‬‮ 2025 

چین کا پاکستانی طلباء کیلئےاسکالرشپس کا اعلان

datetime 16  ستمبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد (این این آئی) یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد (یو اے ایف) نے کہاہے کہ چین نے پاکستانی ویٹرنری طلباء کیلئے سنکیانگ ایگریکلچرل یونیورسٹی (XJAU) میں مکمل فنڈڈ تعلیمی تحقیقاتی پروگرام کی پیشکش کی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق یہ 15 روزہ پروگرام 10 سے 24 نومبر 2025 تک منعقد ہوگا، جس میں یو اے ایف اور کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ سے وابستہ دیگر شراکتی جامعات کے ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کے طلباء شرکت کریں گے۔

شرکاء کو رہائش، کھانے، ٹیوشن فیس اور مقامی ٹرانسپورٹ سمیت تمام سہولیات مفت فراہم کی جائیں گی۔ بہترین تحقیقی مقالہ جات کے مصنفین کو چین کا ریٹرن ہوائی ٹکٹ بھی دیا جائے گا۔ گوادر پرو کے مطابق اس پروگرام میں عملی تربیت، لیب سیشنز، فیلڈ وزٹ اور ازبکستان و چین کے طلباء کے ساتھ علمی تبادلے شامل ہیں، جو چین کی پاکستان کے ساتھ تعلیمی اور ثقافتی تعاون کو مزید مضبوط کرنے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق اس پروگرام کے لیے وہی طلباء اہل ہوں گے جو ماسٹرز یا پی ایچ ڈی سطح پر ویٹرنری سائنسز میں زیرِ تعلیم ہوں اور یو اے ایف یا کسی کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ سے منسلک ادارے کے ساتھ وابستہ ہوں۔

طلباء سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ 11ویں XJAU پوسٹ گریجویٹ انٹرنیشنل اکیڈمک فورم میں اپنے تحقیقی مقالے بھی پیش کریں گے۔ گوادر پرو کے مطابق یو اے ایف کے مطابق یہ پروگرام پاکـچین تعلقات کے تحت تعلیمی اشتراک کو فروغ دے گا اور پاکستانی طلباء کو بین الاقوامی سطح پر تحقیق کے مواقع فراہم کرے گا۔ گوادر پرو کے مطابق یاد رہے کہ 1962 میں قائم ہونے والی یو اے ایف کی فیکلٹی آف ویٹرنری سائنس اب تک ہزاروں گریجویٹس تیار کر چکی ہے، اور ویکسینز، تشخیصی آلات اور مویشیوں کی صحت سے متعلق جدتوں میں نمایاں کردار ادا کرتی آئی ہے۔ یہ فیکلٹی پورے ملک میں کسانوں کو مدد فراہم کرنے کے لیے ہسپتال اور آؤٹ ریچ کلینکس بھی چلاتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



احسن اقبال کر سکتے ہیں


ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…