بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

نادرا کا پاک آئی ڈی موبائل ایپ میں اردو مینو اور کئی نئے جدید فیچرز متعارف

datetime 15  ستمبر‬‮  2025 |

کراچی (این این آئی)نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)نے پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے نئے ورژن میں اردو مینو کے ساتھ کئی نئے جدید فیچرز متعارف کرا دیئے۔نادرا نے شناختی کارڈ کے اندراج کے عمل کو مزید تیز، آسان اور مکمل طور پر ڈیجیٹل بنانے کے لئے پاک آئی ڈی موبائل ایپ کا نیا ورژن 5.0.0 لائونچ کر دیا ہے، جو پاکستان میں مقیم اور بیرونِ ملک پاکستانی شہریوں دونوں کے لیے دستیاب ہوگی۔نادرا کے مطابق ایپ میں نیا ڈیش بورڈ، بہتر سرچ آپشنز، اور شناختی کارڈ منسوخی کا تیز تر نظام شامل کیا گیا ہے، اردو مینو خاص طور پر دیہی علاقوں کے صارفین کو مدنظر رکھ کر متعارف کرایا گیا ہے۔

اہم فیچرز میں ایپ کے اِن باکس کے ذریعے ریئل ٹائم اپلیکیشن ٹریکنگ، یونین کونسلز کے تعاون سے آن لائن ڈیتھ رجسٹریشن، چہرے کی بائیو میٹرک تصدیق، فیملی ریکارڈ تک رسائی ، نادرا سینٹرز پر اپوائنٹمنٹ بکنگ، اور اسمارٹ این آئی سی، سی آر سی اور ایف آر سی کی فیسوں کی محفوظ آن لائن ادائیگی شامل ہیں۔اب صارفین پورا اندراجی عمل اپنے موبائل فون پر ہی مکمل کر سکیں گے، جس میں سروس کا انتخاب، لائیو فوٹو اور فنگرپرنٹس کیپچر، دستاویزات اپ لوڈ، ڈیجیٹل فیس ادائیگی اور کارڈ کی فراہمی تک کا ریئل ٹائم ٹریکنگ سسٹم شامل ہے۔بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے بھی این آئی سی او پی کی آن لائن درخواست اور تجدید کی سہولت دستیاب ہے، جس کے بعد کارڈ براہِ راست ان کے بیرونِ ملک پتے پر بھیج دیا جائے گا۔نادرا کے مطابق ایپ کا نیا ورژن تیز کارکردگی، آسان نیویگیشن اور مکمل طور پر پیپر لیس عمل فراہم کرتا ہے، اپ ڈیٹ شدہ ایپ ڈان لوڈ کریں تاکہ جدید سہولیات سے فائدہ اٹھا سکیں۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…