پولیس نے مقتول کی بیوہ ثوبیہ بی بی کی تحریری درخواست پر نامزد ملزمان محمد آصف اور اسکی بیوی فوزیہ بی بی کیخلاف مقدمہ درج کرلیا
پتوکی(این این آئی) جائیداد تنازعہ کی رنجش پر بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو کلہاڑی کے وار سے شہ رگ کاٹ کر قتل کردیا بھابھی زخمی ملزمان موقع سے فرار نامزد ملزمان میاں بیوی کیخلاف مقدمہ درج تاحال پولیس ملزمان کو گرفتار نہ کرسکی ۔ڈی ایس پی سرکل پتوکی کے علاقہ سرائے مغل بہڑوال کلاں میں مقتول عاشق علی اپنی بیوی ثوبیہ بی بی اور دونوں بچوں کیساتھ سویا ہوا تھا کہ اچانک مقتول کے بڑے بھائی محمد آصف نے اپنی بیوی فوزیہ کیساتھ ملکر کلہاڑی کا وار عاشق علی پر کیا اور شہ رگ کاٹ دی اس کا شور سن کر مقتول کی بیوی اٹھی اور آگے بڑھی تو ملزمان نے ثوبیا بی بی پر بھی حملہ کردیا کلہاڑی کا وار لگنے سے خاتون ثوبیا بی بی زخمی ہوگئیں اور عاشق علی موقع پر دم توڑ گیا اور ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا اطلاع ملتے ہی تھانہ سرائے مغل پولیس موقع پر پہنچی پولیس نے مقتول کی نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے سرکاری ہسپتال پتوکی منتقل کردی پولیس نے ایجنسی رپورٹر نوید بھٹی کو بتایا کہ مقتول کا اپنے بھائی کیساتھ جائیداد کا تنازعہ تھا جسکی بابت صلح ہوچکی تھی اور ملزمان آصف وغیرہ کو رنج تھا پولیس نے مقتول کی بیوہ ثوبیہ بی بی کی تحریری درخواست پر نامزد ملزمان محمد آصف اور اسکی بیوی فوزیہ بی بی کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔
جائیداد کاتنازعہ، بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو کلہاڑی کے وار سے شہ رگ کاٹ کر قتل کردیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں