جمعرات‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاکستان میں لاکھوں افراد کے فون ٹیپ ہونے اور انٹرنیٹ فائر وال کے ذریعے نگرانی کیے جانے کا انکشاف

datetime 10  ستمبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے پاکستان میں لاکھوں لوگوں کے فون ٹیپ ہونے اور انٹرنیٹ فائر وال کے ذریعے نگرانی کیے جانے کا انکشاف کیا ہے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی ایک رپورٹ میں الزام عائد کیا ہے کہ پاکستانی حکام نے شہریوں کی غیر قانونی نگرانی جاری رکھی ہوئی ہے جس میں عام شہری، صحافی اور معروف سیاستدان شامل ہیں۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی ادارے بیک وقت 40 لاکھ موبائل فونز کی نگرانی کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، دوسرا طریقہ ڈبلیو ایم ایس ٹو کہلائے جانے والے فائر وال کا ہے جو انٹرنیٹ پر 20 لاکھ فعال سیشنز کو بلاک کرسکتا ہے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بتایاکہ نگرانی کے یہ 2 نظام ایک ساتھ کام کرتے ہیں، ایک نظام کالز اور پیغامات سننے دیتا ہے جبکہ دوسرا پورے ملک میں ویب سائٹس اور سوشل میڈیا کو سست یا بند کر دیتا ہے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق فون کمپنیوں کو مبینہ طور پر ”لافل انٹرسپٹ مینجمنٹ سسٹم (LIMS)” منسلک کرنے کی ہدایت دی گئی تاکہ ڈیجیٹل سرگرمیوں کی نگرانی کی جا سکے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا کہ پاکستان اس وقت تقریباً 6 لاکھ 50 ہزار ویب لنکس کو بلاک کر رہا ہے اور یوٹیوب، فیس بک اور ایکس جیسے پلیٹ فارمز پر پابندیاں لگا رہا ہے۔



کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے


ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…