جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور سلیم شہزاد نے استعفیٰ دے دیا

datetime 10  ستمبر‬‮  2025 |

لاہور(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور سلیم شہزاد نے استعفیٰ دے دیا۔سلیم شہزاد نے 4 صفحات کے استعفیٰ میں کیا کہا؟ جیو نیوز نے چیئرمین نیب کو ارسال کیا گیا استعفیٰ حاصل کرلیا ہے۔ڈی جی نیب نے کہا کہ بھاری دل کے ساتھ استعفیٰ دے رہا ہوں، صحت اور کچھ اور وجوہات کے باعث مزید نیب میں رہ نہیں سکتا۔انہوں نے کہا کہ الحمد للّٰہ میرے خلاف کرپشن الزامات میں کچھ بھی ثابت نہیں ہوسکا، فوج سے انجری کے بعد بطور میجر ریٹائرمنٹ لی تھی۔

سلیم شہزاد نے کہا کہ 1999ء میں نیب کے بانی ممبران میں سے ایک تھا، 18ویں گریڈ کے افسر کے طور پر کیریئر کا آغاز کیا اور21 گریڈ میں ڈی جی کی پوسٹ تک پہنچا۔انہوں نے کہا کہ ڈی جی نیب خیبر پختونخوا کے طور پر میں نے کارکردگی کے سارے ریکارڈ توڑے، اپریل 2017ء میں ڈی جی نیب لاہور تعینات ہوا۔استعفیٰ میں سابق ڈی جی نیب نے کہا کہ لاہور میں عوام کے لیے کام کیا اور 947 ارب روپے کے برابر برآمدگیاں کرائیں، مجھ سے پہلے مختلف ادوار کے17 سال میں صرف 44 ارب روپے کی برآمدگیاں ہوسکی تھیں۔اْنہوں نے کہا کہ بطور ڈی جی نیب لاہور 5 سال مسلسل عہدے پر برقرار رہا، میگا کرپشن کیسز پر کارروائی کی، کارروائی کرتے ہوئے ادراک تھا کہ جن کیخلاف کارروائی کررہا ہوں، ان کا ردعمل آئے گا۔سلیم شہزاد نے کہا کہ چیئرمین نیب سے درخواست ہے کہ مجھے گھر میں 2 سال تک رکھنے کی اجازت دی جائے، چیئرمین نیب نذیر بٹ کا شکر گزار ہوں کہ بغیر لگی لپٹی ہمیشہ زمینی حقائق سے مجھے آگاہ رکھا، نیب کے عملے اور اپنے بچوں کا بھی شکرگزار ہوں جو ہمیشہ میرے ساتھ کھڑے رہے۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…