منگل‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2025 

سیلاب نے ہمیں 30 سال پیچھے دھکیل دیا، احسن اقبال

datetime 8  ستمبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نارووال( این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ دنیا نے دیکھ لیا بھارت کیسا بزدل ملک ہے، بھارت پانی کو ہتھیار بنا کر بہادر بننا چاہتا ہے،بھارت پانی کو ہتھیار بنا کر پاکستانی قوم کیعزم کو کمزور نہیں کر سکتا۔نارووال میں سیلاب سے متاثرہ گائوں مدوگول میں سامان تقسیم کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے احسن اقبال نے کہا کہ 1988 کے بعد ہم نے سب سے بڑے سیلاب کا سامنا کیا، پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی کا معاہدہ تھا جس کی انہوں نے خلاف ورزی کی۔انہوںنے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے 6جنگی جہاز گرائے، آج دنیا ہماری مسلح افواج کی تعریفیں کر رہی ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں سیلاب زدگان کے ساتھ کھڑی ہیں، سروے ٹیمیں نقصانات کاجائزہ لے کررپورٹ مرتب کریں گی۔

عوام کے منتخب نمائندے مشکل وقت میں ان کے ساتھ ہیں، پاک فوج، ریسکیو، پولیس سمیت تمام اداروں نے مل کر سیلاب زدگان کی مدد کی۔احسن اقبال نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ہے ، انہوں نے سیلاب متاثرین کو معاوضہ کا وعدہ کیا ہے۔انہوںنے کہا کہ سیلاب نے ہمیں تیس سال پیچھے دھکیل دیا اور ہماری تیس سالہ محنت بہا کر لے گیا،سیلاب سے املاک اور فصلوں کو شدید نقصان پہنچا اور سڑکیں، پل،راستے اور دیہات تباہ ہو گئے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ہر ممکن سہولیات دے رہی ہے،حکومت اور ریسکیو کی کوششیں قابل تحسین ہیں، فوجی جوانوں کا مشکور ہوں جنہوں نے مصیبت میں گھرے لوگوں کو ریسکیو کیا،ضلع بھر میں لوگوں کو محفوظ طریقہ سے ریسکیو کیا گیا۔سیلاب متاثرین کی خوراک اور مویشیوں کے لیے چارہ فراہم کیا جا رہا ہے ۔احسن اقبال نے کہا کہ مشکل وقت میں ہم آپ لوگوں کے ساتھ ہیں، یہ آپ کا نہیں ہمارا نقصان ہے ۔سیلاب سے ہونیوالے نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے اورجانی و مالی نقصان کا ازالہ ہو گا،متاثرہ علاقوں کو جلد بحال کر کے ترقی کا نیا سفر شروع کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…