لاہور (این این آئی) لاہور کے علاقے سندر میں شوہر نے سابقہ بیوی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔ ایس ایچ او سندراسد اقبال کا کہنا تھا کہ علی حسن نامی شخص نے سابقہ بیوی کو قتل کرکے خودکشی کی ، 30سالہ عنیقہ کواسکے سابق شوہر نے گھر میں گھس کرقتل کیا ،ملزم نے بعد میں اپنے سر میں گولی مار کر خودکشی کر لی۔
ایس ایچ او نے مزید بتایا کہ خاتون شوہر سے علیحدگی کے بعداپنے والدین کے ساتھ رہائش پذیرتھی،لواحقین کسی قسم کی کارروائی نہیں کروانا چاہتے،کارروائی کے بعدلاشیں ورثاء کے حوالے کر دی جائیں گی۔