جمعرات‬‮ ، 04 ستمبر‬‮ 2025 

کراچی کے قبرستان میں قبر کھول کر خواتین کی میتوں کے ساتھ بے حرمتی کرنے والا شخص گرفتار

datetime 29  اگست‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے گردش کر رہی ہے جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ایک شخص کو قبروں کی بے حرمتی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے، اور وہ شخص اپنے جرم کا اعتراف بھی کر رہا ہے۔ویڈیو کے مطابق، ملزم کی شناخت سلیم ولد عبدالوحید کے نام سے ہوئی ہے، جسے کراچی کے علاقے کورنگی کے قبرستان میں حالیہ دفن کی گئی خواتین کی قبروں کو کھول کر ان کی بے حرمتی کرنے کے دوران رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔

ملزم نے ویڈیو میں اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ قبر کھول رہا تھا جب اسے پکڑا گیا۔ اس کے مطابق، وہ مردہ خواتین کے کفن ہٹانے اور جسم کو چھونے کے بعد قبر دوبارہ بند کر دیتا تھا۔ اس نے انکشاف کیا کہ وہ اس سے پہلے بھی تین قبروں کے ساتھ ایسا کر چکا ہے۔ویڈیو میں موجود ایک شخص کے سوال پر کہ اسے کیسے معلوم ہوتا ہے کہ قبر عورت کی ہے یا مرد کی؟ ملزم نے بتایا کہ وہ ان قبروں کو نشانہ بناتا ہے جن پر تازہ پھول رکھے ہوتے ہیں۔ وہ قبر کو پاؤں کی طرف سے کھول کر دیکھتا ہے کہ میت مرد کی ہے یا خاتون کی، اور پھر اپنی مذموم حرکت کے بعد قبر بند کر کے واپس چلا جاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…