جمعرات‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاکستانی طلبہ اپنی تعلیمی اسناد کی صرف 24 گھنٹے میں‌ آن لائن تصدیق کیسے کریں؟

datetime 28  اگست‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستانی طلبہ کے لیے خوشخبری ہے کہ اب وہ اپنی تعلیمی اسناد کی تصدیق صرف 24 گھنٹوں میں آن لائن کروا سکیں گے۔وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کسٹمر کیئر ڈیسک (CCD) پورٹل کا افتتاح کر دیا۔ اس پورٹل کا مقصد طلبہ کو ان کی اسناد کی فوری اور شفاف تصدیق کے ساتھ دیگر تعلیمی خدمات فراہم کرنا ہے۔ وزیر تعلیم کے مطابق یہ اقدام بیوروکریٹک رکاوٹوں کو کم کرتے ہوئے تعلیمی نظام کو ڈیجیٹلائز کرنے کی جانب اہم پیشرفت ہے۔یہ نیا نظام انٹر بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز (IBCC) کے تحت تیار کیا گیا ہے جس کے ذریعے ملک بھر کے طلبہ اپنی اسناد کی تصدیق آن لائن کسٹمر سپورٹ سسٹم کے ذریعے کر سکیں گے۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر غلام علی ملاح کے مطابق، اس پورٹل میں کیو آر کوڈ پر مبنی نظام متعارف کرایا گیا ہے جس کے ذریعے طلبہ اپنی اسناد کی تصدیق کے عمل کو خود بھی ٹریک کر سکیں گے۔انہوں نے بتایا کہ اس سسٹم کی چھ ماہ تک کامیاب آزمائش کے بعد اسے عوام کے لیے لانچ کیا گیا ہے۔ مزید کہا گیا کہ اس سہولت سے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے کسی بھی حصے میں موجود پاکستانی طلبہ اور ان کے والدین مستفید ہو سکیں گے۔ درخواست دینے کے بعد کسٹمر کیئر ڈیسک 24 گھنٹے کے اندر جواب فراہم کرے گا، جو ان لوگوں کے لیے خاص طور پر فائدہ مند ہے جو ذاتی طور پر نہیں آ سکتے۔غلام علی ملاح نے مزید کہا کہ اس پورٹل کے ذریعے طلبہ کسی بھی وقت اپنی شکایات یا درخواستیں بھی جمع کرا سکتے ہیں۔ سی سی ڈی کا مقصد پروسیسنگ ٹائم کم کر کے طلبہ اور آئی بی سی سی کے درمیان رابطے کو مزید مؤثر بنانا ہے۔



کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے


ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…