جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

سکھ طالب علم کے اسلامیات میں 98 اور ترجمتہ القرآن المجید میں 50 میں سے 49 نمبر

datetime 25  اگست‬‮  2025 |

اسلام آ با د (نیوز ڈیسک) لاہور بورڈ کے نتائج میں ایک سکھ طالب علم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسلامیات میں 100 میں سے 98 اور ترجمتہ القرآن المجید میں 50 میں سے 49 نمبر حاصل کر کے سب کو حیران کردیا۔ تفصیلات کے مطابق نہم جماعت کے امتحانات میں اونکار سنگھ نامی طالب علم نے تمام مضامین میں بہترین نتائج دیے اور اے ون گریڈ حاصل کیا۔اونکار سنگھ کے رزلٹ کارڈ کے مطابق اس نے اردو میں 75 میں سے 74، انگلش میں مکمل 75، ریاضی میں 75 میں سے 75، فزکس میں 60 میں سے 60، کیمسٹری میں مکمل نمبر اور بائیولوجی میں 60 میں سے 59 نمبر لیے۔

صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے نہ صرف طالب علم کو مبارکباد دی بلکہ یہ سوال بھی اٹھایا کہ ”کیا مسلمانوں کے بچوں کو فیل کرنے والے اساتذہ کا احتساب نہیں ہونا چاہیے؟“صوبہ پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کی جانب سے نویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج جاری کر دیے گئے۔ لاہور بورڈ کے سیکرٹری رضوان نذیر اور کنٹرولر امتحانات توصیف الرحمان نے اعلان کیا کہ مجموعی طور پر 3 لاکھ 8 ہزار 73 طلبہ نے امتحان میں شرکت کی، جن میں سے 1 لاکھ 38 ہزار 894 کامیاب قرار پائے۔ اس سال کامیابی کی مجموعی شرح 45.08 فیصد رہی، جبکہ لڑکیوں کی کامیابی کا تناسب 53.83 فیصد اور لڑکوں کا 35.33 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔سائنس گروپ میں دو لاکھ 35 ہزار 247 طلبہ شریک ہوئے جن میں سے 1 لاکھ 11 ہزار 681 کامیاب رہے اور کامیابی کی شرح 47.47 فیصد رہی۔ آرٹس گروپ میں 72 ہزار 826 طلبہ نے امتحان دیا، جن میں سے 27 ہزار 213 کامیاب ہوئے اور وہاں کامیابی کی شرح 37.37 فیصد رہی۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…